وزیر اعلیٰ پنجاب کی عمران خان اور اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مسائل کے سیاسی حل کو قومی ضرورت قرار دیتے ہوئے عمران خان سمیت اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج ملک کو کسی احتجاجی لانگ مارچ کی نہیں بلکہ خوشحالی مارچ کی ضرورت ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی قائدین کے درمیان ڈیڈ لاک جمہوریت کیلئے اچھا نہیں ہوتا تاہم حکومت قومی ایشوز پر تمام جماعتوں کی قیادت سےبات چیت کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا جو لوگ جمہوریت یا جمہوری عمل کو ٹارگٹ کر رہے ہیں وہ ملک اور قوم سےمخلص نہیں ہیں۔ شہباز شریف کا کہناتھا احتجاج جمہوری عمل کا حصہ ہے اوراگر یہ وقت پر ہو تو کارگر ہوتاہے۔

آج مسلح افواج دہشت گردی کے “جن”کو قابو کرنے کیلئے آپریشن میں سرگرم عمل ہے، ایسے میں اتحاد، یک جہتی کی ضرورت ہے اور یہ کام سیاسی جماعتیں انجام دیتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا سیاسی جماعتیں احتجاج کو کسی اور وقت پر اٹھا رکھیں اور ملک کو کسی احتجاجی لانگ مارچ نہیں بلکہ خوشحالی مارچ کی ضرورت ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ دھاندلی کی شکایات کا آزاد عدلیہ اور خود مختار الیکشن کمیشن کو کرنا چاہئے، اُن پر الزامات لگانے والے بھول جاتے ہیں کہ مخلوط حکومتیں اُن کی تھیں اور نہ ہی حکام اُن کی مرضی سے تعینات کیئے گئے تھے۔