چیف آف نیول سکواش چیمپئن شپ 16 دسمبر سے شروع

Squash

Squash

کراچی (جیوڈیسک) چیف آف نیول سکواش چیمپئن شپ کا آغاز 16 دسمبر سے کراچی میں ہو گا۔

پی این ایس کارساز کے کمانڈنٹ کموڈور سعید احمد نے روشن خان جہانگیر خان سکواش کمپلکس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحریہ کے زیر اہتمام سکواش چیمپئن شپ سولہ دسمبر سے تیئس دسمبر تک کھیلی جائے گی۔

ایونٹ چار رانڈز پر مشتمل ہے جس میں پری کوالی فائرز، کوالی فائرز، مین رانڈز اور فائنل رانڈز شامل ہیں۔

ایونٹ میں ناصر اقبال، فرحان زماں، عامر اطلس اور دانش اطلس بھی شرکت کریں گے جبکہ متحدہ عرب امارات، امریکا اور نائیجیریا سے بھی کھلاڑی شریک ہوں گے۔