کراچی بار کے انتخابات کے دوران پولنگ جاری

Karachi Bar Elections

Karachi Bar Elections

کراچی (جیوڈیسک) کراچی بار ایسو سی ایشن کے سالانہ انتخابات کے دوران پولنگ کا عمل جاری ہے۔

سالانہ انتخابات میں پانچ ہزار سے زائد وکلا اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔صدر کے عہدے کے لئے محمود الحسن کا مقابلہ بیرسٹر صلاح الدین احمد سے ہے۔

نائب صدر کے لئے محمد فاروق، ظہورالدین اور سید محمد رضا مد مقابل ہیں، سیکریٹری کے عہدے کے لئے خالد ممتاز، نذیر تنولی، ناہید افضال اور شفیق احمد مقابلے پر ہیں، جوائنٹ سیکریٹری کیلئے امیر حیدر شاہ، چوہدری طارق، فائزہ خلیل، طارق مغل،شازیہ خان امیدوار ہیں۔