بچی سے زیادتی کا واقعہ افسوس ناک ہے، میاں محمود الرشید

Mian Mehmood ur Rashid

Mian Mehmood ur Rashid

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ بچی سے زیادتی کا واقعہ افسوس ناک ہے، ملزموں کو جلد گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

سروسز ھسپتال لاہور میں سفاکیت کا نشانہ بننے والی کم سن بچی کی عیادت کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے ذرائع سے گفتگو کی، انہوں نے کہاکہ اربوں روپے لگا کر قائم کی گئی فرانزک لیبارٹری نا جانے کب کام آئے گی، زیادتی کے ملزموں کو فرانزک لیبارٹری کے ذریعے ٹریس کیا جائے۔