چلی: تعلیمی اصلاحات کیلئے ہزاروں طلبا و طالبات کا احتجاجی مارچ

Chile

Chile

چلی (جیوڈیسک) چلی میں تعلیمی اصلاحات کے مطالبے پر مظاہروں کا نیا رانڈ شروع ہو گیا، ہزاروں طلبا وطالبات نے احتجاجی مارچ کیا۔

سنتیاگو میں یونیورسٹیوں کے طلبا وطالبات نے پولیس کی طرف سے لگائے گئے ناکوں اور رکاوٹوں کو آگ لگا دی جس کے بعد رات بھر مظاہروں میں شریک ہزاروں طلبا وطالبات کی پولیس سے جھڑپیں ہوتی رہیں۔

پولیس نے طلبا و طالبات کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور پانی کی توپوں کا بے دریغ استعمال کیا۔ صبح ہونے پر شہر بھر میں پولیس اور طلبا کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا۔