ایڈورڈ سنوڈن کا معلومات افشا کرنا غداری ہے، چک ہیگل

Chuck Hegel

Chuck Hegel

امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ ایڈورڈ سنوڈن کا معلومات افشا کرنا غداری ہے، کہتے ہیں سابق اہلکار نے امریکی نیشل سیکورٹی کو شدید نقصان پہنچایا۔

پینٹا گون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق سنوڈن ابھی تک ماسکو ایئرپورٹ پر ہے۔ چک ہیگل نے کہا کہ ابھی تک روسی حکومت نے اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے، امید ہے کہ روسی حکام درست فیصلہ کرتے ہوئے سنوڈن کو امریکہ کے حوالے کر دیں گے۔