شام، قنیطرہ پر اسرائیلی بمباری اور مادی نقصان کی اطلاعات

Syria Israeli Bombing

Syria Israeli Bombing

شام (اصل میڈیا ڈیسک) شام میں حکومت سے وابستہ میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل نے قنیطرہ گورنری کے آس پاس کے علاقے میں حملے کیے ہیں مگر بعض ذرائع نے اس کی تردید کی ہے۔

بدھ کے روز ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے مزید کہا کہ اسرائیلی حملے سے مادی نقصان ہوا۔

ایک فوجی بیان میں حکومت کے حوالے سے بھی کہا گیا ہے کہ آج بدھ کی صبح سویرے اسرائیلی حملے میں گورنری کے آس پاس کے مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

قنیطرا اسرائیل کی سرحد کے قریب ملک کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔ یہاں پر ہونے والے مبینہ اسرائیلی حملوں میں غیرمعمولی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔