آسٹریلوی وزیراعظم نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا

Australian PM

Australian PM

آسٹریلیا (جیوڈیسک) آسٹریلیا آسٹریلوی وزیراعظم جولیا گلیارڈ نے پارٹی کی جانب سیعدم اعتماد پر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

وزیراعظم جولیا گلیارڈ اور ان کی جماعت لیبر پارٹی کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے اختلافات کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔ آج پارٹی ارکان نے انہیں اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جس میں وہ ناکام رہیں جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

ان کے مقابلے میں سابق وزیراعظم کیون رڈتھے جن پر پارٹی کے اکثریتی ارکان نے اعتماد کا اظہار کیا۔ جولیاگلیارڈ کے مستعفی ہونے کے بعد کیون رڈ نے آسٹریلیا کے قائم مقام وزیراعظم کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔