شام میں ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے، انسانی حقوق تنظیم

Syria Killing

Syria Killing

بیروت (جیوڈیسک) بیروت میں کام کر نے والی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق شا م میں ابھرنے والی بغاوت میں اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ تنظیم کے مطابق مارچ 2011 سے اب تک شام میں ایک لاکھ اور 191 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ان میں 36 ہزار 6 سو 61 عام شہری، 25 ہزار فوجی۔ 18 ہزار اور 72 باغی شامل ہیں، جبکہ باقی افراد حکومت نواز یا وہ لوگ تھے جن کے بارے میں اب تک کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔