چلی اور پیرو کے ساحلی علاقے میں بپھری لہریں، ایک شخص زخمی

Chile

Chile

چلی (جیوڈیسک) جنوبی امریکا کے ملکوں چلی اور پیرو میں بپھرے سمندر کی لہروں نے ساحلی علاقوں میں نظام زندگی میں رخنہ ڈال دیا، لہروں کی زد میں آ کر ایک شخص زخمی ہو گیا۔

چلی اور پیرو کے ساحلی علاقے ان دنوں طوفانی ہواں اور بپھرے سمندر کے رحم و کرم پر ہیں۔ طوفانی لہروں کی تازہ فوٹیج جاری کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق پچیس فٹ بلند لہریں اٹھ رہی ہیں۔ سمندر کے پانی نے ساحل کے ساتھ بنی سڑکوں کو ڈبو دیا ہے۔ ایک فوٹیج میں ایک بڑی لہر ایک گاڑی کو ہلاتی نظر آتی ہے۔ طوفانی لہروں کے باوجود لوگ ساحل پر سیر کرنے آئے۔