چین میں 7ملکی بحری مشقوں کا آغاز منگل سے ہوگا

Naval Exercises

Naval Exercises

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے لئے پاکستانی بحری بیڑا چنڈاؤ بندرگاہ پہنچ گیا۔ مشرقی چین کے صوبے شینگ ڈونگ میں منگل سے مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز ہوگا۔

اس سلسلے میں پاکستانی بحریہ کا ایک بیڑا عملے کے دو سو اہلکاروں کے ساتھ چنڈاؤ بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا، ان مشقوں میں پاکستان کے علاوہ 6 ملکوں کی بحری بیڑے بھی شرکت کریں گے جن میں انڈونیشیا ، ملائیشیا ،بھارت ،بنگلا دیش، برونائی اور سنگاپور شامل ہیں۔ مشقوں کا مقصد خطے کے ممالک کا ایک دوسرے پر اعتماد بڑھانا ہے۔