چین میں بہاروں کا آغاز : برفباری کا سلسلہ اب تک نہ رک سکا

China Snow

China Snow

بیجنگ(جیوڈیسک)چین میں موسم بہار کا آغاز ہوگیا ، لیکن سردی ہے کہ جانے کا نام نہیں لے رہی ، شین ینگ میں شدید برفباری سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوگیا، شمال مشرقی صوبے لیوننگ کے شہر شین ینگ میں صبح سے وقفے وقفے سے شدید برفباری جاری ہے۔

سڑک پر برف پگھلنے سے پھسلن ہوگئی جس سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہو رہاہے، کچھ مقامات پر دھند کی وجہ سے حد نظر انتہائی کم ہوگئی ہے، مقامی حکام نے لوگوں کو سفر کے دوران احتیاط کی ہدایت کی ہے۔