چین : بس اور ٹرک کی ٹکر10 افراد ہلاک، 5 زخمی

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر سے دس افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔ خوفناک حادثہ چین کے مشرقی صوبے انہوئی میں پیش آیا، بس میں سولہ مسافر سوار تھے، ہلاک ہونے والوں میں ایک سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے بس کی باڈی کاٹ کر زخمیوں کو باہر نکالا، پولیس نے حادثے کی جگہ سے امدادی کام مکمل کر کے سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔