چین : سیلاب سے مختلف صوبوں میں 30 افراد ہلاک

China

China

چین (جیوڈیسک) چینی صوبے سی چوآن اور گوانگ ڈونگ میں بارش اورسیلاب نے شدید تباہی مچائی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں سیلابی پانی ہر چیز بہا لے گیا۔ ایک ہفتہ بعد بھی کئی علاقے دریاں کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ شان زی شہرمیں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ میں ستائیس افراد ہلاک ہو گئے۔ سی چوآن میں سیلاب سے دولاکھ ساٹھ ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔

جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں سمندری طوفان سولک سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔ طوفان کے باعث ساحلی علاقوں سے بیس ہزار سے افراد نقل مکانی کر گئے ہیں۔ تیزہواں اور شدید بارش سے بجلی کا نظام خراب ہوگیا ہے۔ سینکڑوں فضائی پروازیں اور ٹرین سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔