چین کی طرف سے سرمایہ کاری قرضہ نہیں تھا: خواجہ آصف

Khawaja Asif

Khawaja Asif

اسلام آباد (جیوڈیسک) پریس کانفرنس میں عمران خان کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کہنا تھا کہ چینی صدر کا دورہ پاکستان 34 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کیلئے تھا۔

چین کی طرف سے کی جانے والی سرمایہ کاری قرض نہیں تھی بلکہ چین کی طرف سے پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کی جانی تھی۔

چینی بینک پاکستان میں نجی سرمایہ کاری کیلئے کمرشل قرضے جاری کرینگے۔ مارک اپ شرح 7 فیصد ہے، بیلنس شیٹ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ چین 3 بینکوں کی وجہ سے اپنی کمپنیوں کو سرمایہ فراہم کر رہا ہے۔ چینی بینک نے باہمی تعلقات کی وجہ سے پاکستان کو زیادہ رقم دی۔

عمران خان نے قبل از وقت واویلا شروع کر دیا ہے۔ عمران خان الزامات لگانے سے پہلے اپنے اردگرد ماہرین سے مشاورت کر لیا کریں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پیپرا قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ گڈانی سمیت تمام منصوبوں سے پہلے اشتہار دیئے گئے تھے۔