چین میں پاکستانیوں کو مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس کی عدم فراہمی کا از خود نوٹس

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے چین میں مقیم پاکستانی شہریوں کو مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس کی عدم فراہمی کا از خود نوٹس لے لیا۔

اٹارنی جنرل، ڈی جی پاسپورٹ اور سیکرٹری خارجہ کو 17 فروری کو عدالت میں پیش ہو کر جواب دینے کاحکم دیدیا ہے۔ چین میں مقیم پاکستانیوں نے سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل میں مختلف درخواستیں بھجوائیں جن میں کہا گیا کہ انہیں مشین ریڈایبل پاسپورٹس کی سہولت حاصل نہیں اور پاکستانی سفارت خانہ بھی ان کی شکایات نہیں سنتا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نیان شکایات پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل، ڈی جی پاسپورٹ اور سیکرٹری خارجہ کو 17 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔