حکومتی کمیٹی مذاکراتی عمل کا میڈیا ٹرائل کر رہی ہے، ترجمان سمیع الحق

Sami Ul Haq

Sami Ul Haq

اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ حکومتی ٹیم مذاکراتی عمل کو میڈیا ٹرائل بنانے کی کوشش کررہی ہے، جو نقصان دہ ہے، کمیٹیوں کی مشاورت سے قبل یک طرفہ بیانات سے مذاکراتی عمل میں خلل پیدا ہو سکتا ہے۔

طالبان رابطہ کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی کے بیانات حقیقت کے منافی ہیں، حکومتی کمیٹی سے ہر معاملے پر رابطے میں رہتے ہیں اور ہربات کا بروقت جواب بھی دیا ہے۔

طالبان کمیٹی ہر وقت اور ہر جگہ مذاکرات کے لیے تیار ہے، کبھی ملاقات سے انکار نہیں کیا۔مذاکرات حساس معاملہ ہے، کمیٹیوں کی مشاورت کے بعد دی گئی رائے ہی مفید ثابت ہوگی۔