ویلنٹائن ڈے منانے پر پشاور یونیورسٹی میں 2 طلبا تنظیموں میں تصادم، 3 طالب علم زخمی

Peshawar University

Peshawar University

پشاور (جیوڈیسک) یونیورسٹی میں ویلنٹائن دے منانے پر 2 طلبا تنظیموں کے درمیان مسلح تصام کے نتیجے میں 3 طالب علم زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے اس دوران 13 طالب علموں کو حراست میں لے لیا۔

پشاور یونیورسٹی میں پختون اسٹوڈنٹ فیڈریشن کی جانب سے ’’ویلنٹائن ڈے‘‘ جب کہ اسلامی جمعیت طلبا کی جانب سے ’’حیا ڈے‘‘ منایا جا رہا تھا جس پر دونوں تنظیموں کے درمیان تصادم ہوگیا اس دوران دونوں طلبا تنظیموں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ اور اندھا دھند فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں 3 طالبعلم زخمی ہو گئے۔

دونوں تنظیموں میں تصادم کے دوران جامعہ پشاور میدان جنگ کا منظر پیش کرتی رہی تاہم بعد ازاں پولیس کی بھاری نفری نے یونیورسٹی پہنچ کر تصادم میں ملوث 13 طالب علموں کو حراست میں لے لیا۔