چین کے وزیراعظم 22 مئی سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کرینگے

China PM

China PM

اسلام آباد(جیوڈیسک)چین کے وزیر اعظم لیکی گیانگ 22 مئی سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کرینگے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان حکومت اور عوام چینی وزیر اعظم کے دورہ کے منتظر ہیں۔ ان کے دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک تعلقات مزید مستحکم ہو نگے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چین سے دوستانہ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے۔ انتخابات کے بعد چینی وزیراعظم کو پاکستان کی نئی منتخب قیادت سے تبادلہ خیال کا موقع ملے گا۔ چین کے وزیراعظم لیکی گیانگ کا منصب سنبھالنے کے بعد پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔