برطانوی وزیراعظم کی نواز شریف کو انتخابات کی جیت پر مبارکباد

British Prime Minister

British Prime Minister

اسلام آباد(جیوڈیسک) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے میاں نواز شریف کو ٹیلیفون پر انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی، نو منتخب حکومت کے دور میں پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی امید کا اظہار۔اسلام آباد برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے انتخابات میں کامیابی پر میاں نواز شریف کو مبارکباد پیش کی۔

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو ٹیلی فون کیا اور انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد سمیت نیک تمناں کا بھی اظہار کیا۔ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ امید ہے کہ نو منتخب حکومت پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی۔