چین میں شدید طوفان کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک

China Storm

China Storm

فوجیان (جیوڈیسک) چین کی سرکاری نیوز ایجنسی شنہوا کے مطابق طوفان کے باعث پانچ لاکھ کے قریب کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق اس طوفان کے سبب اب تک سات ارب یوآن کا نقصان ہو چکا ہے جو ایک بلین امریکی ڈالز کے برابر رقم بنتی ہے

چین جو ان دونوں شدید طوفان کی زد میں آیا ہوا ہے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ چینی صوبہ فوجیان میں اس طوفان کے سبب ساڑھے آٹھ ہزار کے قریب گھر تباہ ہوئے جبکہ 13 افراد لاپتہ ہیں۔

چینی کی سرکاری نیوز ایجنسی شنہوا کے مطابق طوفان کے باعث پانچ لاکھ کے قریب کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق اس طوفان کے سبب اب تک سات ارب یوآن کا نقصان ہو چکا ہے جو ایک بلین امریکی ڈالز کے برابر رقم بنتی ہے۔ علاقے میں امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔