چین : دو زلزلوں سے 22 افراد ہلاک، دو سو سے زائد زخمی

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے شمال مغربی علاقے میں دو زلزلوں سے 22 افراد ہلاک اور دو سو سے زائد زخمی ہو گئے۔ چین کے سرکاری ٹی وی کے مطابق صوبہ گوانسو میں 5.9 اور 5.6 شدت کے دو زلزلے آئے، جن کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور دو سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق 81 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ زلزلوں کا مرکز لانڑو شہر سے 170 کلو میٹر دور 9.8 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلوں سے 7 ٹاون شپ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں میں پہنچ رہے ہیں ،بعض علاقوں میں امدادی کارروائی شروع کر دی گئی ہیں۔