چینی عاشق کا 99 آئی فونز کا تحفہ، اکڑ محبوبہ نے ٹھکرا دیا

Chinese Lover

Chinese Lover

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں کمپیوٹر پروگرامنگ انجینئر نے 80 ہزار ڈالرز مالیت کے 99 آئی فون 6 اپنی محبوبہ کو حق مہر کے طور پر دینے کا فیصلہ کیا۔ مجموعی طور پر یہ رقم اس کی دو سال کی جبکہ ایک عام چینی ملازم کی سترہ سال کی تنخواہ کے برابر ہے۔

اس نے تمام 99 ‘آئی فون’ کے سیٹ زمین پر دل کی شکل میں ترتیب دیئے اور ساتھ ہی محبوبہ کو شادی کی پیش کش کرتے ہوئے وہ تمام سیٹ اسے محق مہر میں دینے کا وعدہ کیا۔ چینی لڑکی نے اپنے عاشق کا یہ منفرد اظہار محبت بھی مسترد کر دیا۔

چینی نوجوان نے اپنی محبوبہ کو شادی کی دعوت اپنے دوسرے دوستوں کی موجودگی میں دی۔ ‘سنگلز ڈے’ کے موقع پر اس نے 99 آئی فون 6 زمین پر دل میں شکل میں ترتیب دیے۔ محبوبہ کو بلایا اور دونوں اس محبت کے دائرے میں کھڑے ہوئے۔ نوجوان نے محبوبہ کو پھولوں کا ایک گلدستہ بھی پیش کیا اور ساتھ ہی اس سے شادی کی بھی دعوت دی تاہم لڑکی نے بھری محفل میں انکار کر کے اس کا دل توڑ دیا۔

خیال رہے کہ چین میں آئی فون کا استعمال پہلے ممنوع رہا ہے لیکن اب اس کا رواج زور پکڑ رہا ہے۔ کچھ عرصہ تک ہانگ کانگ کے راستے آئی فون چین پہنچتے اور بلیک مارکیٹ میں فروخت ہوتے رہے ہیں تاہم اب پابندی اٹھ چکی ہے اور لوگ ایک دوسرے کو تحفوں میں بھی آئی فون پیش کرتے ہیں۔