چینی وزیراعظم دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ

Chinese Prime Minister

Chinese Prime Minister

اسلام آباد(جیوڈیسک)چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ پاکستان کے دو روزہ دورے کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔ اب وہ سوئزرلینڈ جائیں گے۔صدر آصف علی زرداری اور نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے چینی وزیراعظم کو الوداع کیا۔

اپنے دو روزہ دورے کے دوران لی کی چیانگ نے صدر آصف علی زرداری ، مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف اور اہم سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ مبصرین چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کو دونوں ممالک کے تعلقات کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں۔ دو روزہ دورہ پاکستان کے بعد اب چینی وزیر اعظم سوئزرلینڈ جائیں گے۔