مسلم لیگ ن کا غیرترقیاتی اخراجات کم کرنے کا فیصلہ

PML

PML

لاھور (جیوڈٰٰیسک) پاکستان مسلم لیگ ن نے حکومت سازی کے بعد غیر ترقیاتی اخراجات کم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ چھوٹی اور غیرپیدواری وزارتوں کو ختم کر دیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق جو وزارتیں ختم کی جائے گی انہیں بڑی وزارتوں میں ضم کر دیا جائیگا۔ پاکستان مسلم لیگ ن وزارتوں کا حجم کم کرنے پر بھی مشاورت کر رہی ہے۔ اب تک کی تجاویز کے مطابق ٹیکسٹائل بورڈ آف انویسٹمنٹ اور لائیو اسٹاک کے کچھ شعبے وزارت تجارت میں ضم کر دیئے جائیں گے۔

جبکہ وزارت پانی و بجلی اور پٹرولیم کو ضم کر کے وزارت توانائی بنانے کی تجویز زیرغور ہے۔ ٹیکسٹائل، نیشنل ریگولیشن، نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور ٹرینگ اینڈ ریسرچ وزارتیں ختم کرنے کی تجویز بھی تیار کی گئی ہے۔