چنیوٹ : بیوی پر تیزاب پھینکنے والے کو 16 سال قید اور جرمانے کی سزا

Chiniot

Chiniot

چنیوٹ (جیوڈیسک) چنیوٹ میں بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 16 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ عدالتی ذرائع کے مطابق محمد ارشد نے ایک ماہ قبل گھریلو تنازعے پر اپنی بیوی پر تیزاب پھینکا تھا۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت فیصل آباد میں جاری تھی۔ آج سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے مجرم کو 16 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔