اسلام میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

کراچی (جیوڈیسک) کراچی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ایک سوشل ویب سائٹ پر جاری کئے گئے بیان میں عمران خان نے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے۔

معصوم لوگوں کو قتل کرنا اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ قرآن پاک اقلیتوں کے بارے میں برداشت اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔