چینوٹ لاہور روڈ پر حادثہ، چار افراد جاں بحق

Chiniot

Chiniot

چنیوٹ (جیوڈیسک) چنیوٹ لاہور روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی کار کو ٹکر سے چار افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

لاہور روڈ طاہر آباد کے قریب مسافر کار اور ڈمپر کے تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ڈمپر کا ڈرائیو موقع سے فرار ہوگیا۔