چشتیاں میں نامعلوم افراد نے عمر رسیدہ میاں بیوی کو قتل کردیا

Bahawalnagar

Bahawalnagar

بہاول نگر (جیوڈیسک) بہاول نگر کی تحصیل چشتیاں میں نامعلوم افراد نے عمر رسیدہ میاں بیوی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق چشتیاں کے علاقے ناصر آباد میں ایک گھر کے باہر سے عمر رسیدہ دو افراد کی لاشیں ملی۔

75 سال کے نظام دین اور کاماں بی بی کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کیا گیا۔ لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔