چترال میں جیپ کھائی میں گرنے سے 11 افراد جاں بحق، 4 زخمی

Chitral Accident

Chitral Accident

چترال (جیوڈیسک) گوہکیر میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 11 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

مسافروں سے بھری جیپ گوہکیر سے چترال جا رہی تھی کہ منوئی کے مقام پر سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں گر نے سے 11 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے، حادثے کے وقت جیپ میں 18 مسافر سوار تھے اور 3 مسافروں نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چترال منتقل کر دیا گیا ہے۔