کرس گیل نے ٹی 20 کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی

Chris Gayle

Chris Gayle

بنگلور(جیوڈیسک)کرس گیل نے ٹی20کی تیزترین سنچری بناڈالی، انہوں نے یہ کا رنامہ انڈین پریمئر لیگ میں رائل چیلنجربنگلور کی طرف سے کھیلتے ہوئے پونے واریئرز کے خلاف انجام دیا۔

ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے بیٹسمین کرس گیل نے30گیندوں پرسنچری مکمل کی،ان کی اننگز میں11چھکے اور8چوکے شامل تھے ۔شائقین کرکٹ یہ دلچسپ میچ پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سپر سے براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔