پاکستان کرکٹ بورڈ کا بیٹنگ کوچ تعینات کرنے کا فیصلہ

Cricket Board

Cricket Board

لاہور(جیوڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈنے آخر کار بیٹسمینوں کی خامیاں دور کرنے کے لیئے بیٹنگ کوچ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور بیٹسمین ہونے کے باوجود ایک سال میں پاکستانی بیٹسمینوں کی روایتی خامیوں کو دور نہ کر سکے جس کے بعد بیٹنگ کوچ کی تعیناتی کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

پی سی بی کے ایک اعلی عہدیدار نے تصدیق کرتے ہو ئے بتایا کہ غیر ملکی بیٹنگ کوچ کی تعیناتی ایک ماہ کے لئے ہو گی۔ دورہ اسکاٹ لینڈ ، آئر لینڈ اور چیمپئینز ٹرافی کے دوران کوچ کی کارکردگی مانیٹر کی جا ئے گی۔

جس کے بعد طویل المدتی معاہدہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کا تھنک ٹینک آج سر جوڑ کر بیٹھے گا اور بیٹنگ کوچ کا فیصلہ کریگا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ سابق آسٹریلوی بیٹسمین ڈیرن لی مین کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد انہیں ذمہ داریاں سونپی جا سکتی ہیں۔