میں نے حلقہ این اے106 سے الیکشن کمپین زور و شور سے شروع کر دی ہے،چوہدری جعفر اقبال

لالہ موسی(محمد بلال احمد بٹ)میرا حلقہ این اے106کا ٹکٹ کنفرم ہو چکا ہے مجھے قائدین نے پورے ضلع گجرات کے کارکنوں اور ورکروں کے سامنے لاہور میں ہونے والے اجلاس میں واضع طور پر اعلان کر دیا ہے کہ حلقہ این اے106سے چوہدری جعفر اقبال ہی الیکشن لڑیں گے۔

میں نے حلقہ این اے106 سے الیکشن کمپین زور و شور سے شروع کر دی ہے،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حلقہ این اے106مسلم لیگ ن کے تمام ورکروں کارکنوں سے پر زور مطالبہ بھی کیا کہ متحد ہو کر مسلم لیگ ن کی مضبوطی کیلئے میاں نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔