پارٹی قائدین حلقہ پی پی112سے پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ جس کو بھی دے گئی ہم اسکی مکمل حمایت کریں گے،چوہدری صابر ہنج

لالہ موسی(محمد بلال احمد بٹ)پارٹی قائدین حلقہ پی پی112سے پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ جس کو بھی دے گئی ہم اسکی مکمل حمایت کریں گے،ان خیالات کا اظہار نائب صدر تحریک انصاف کونسل خواص پور،چوہدری صابر ہنج نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہنج اور اس کے گردونواح کو پاکستان تحریک انصاف کا گڑھ بنا دیا ہے،انشا اللہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے ایم این اے اور امیدوار حلقہ پی پی112کو ریکارڈ ووٹوں سے کامیاب کروائیں گے اور امید کرتے ہیں کہ ہمارے امیدوار کامیاب ہو کر حلقہ اور ملک کی تقدیر سنوارنے میں اہم رول ادا کریں گے۔