لالہ موسی : عوام روایتی سیاستدانوں کی گرفت سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں،چوہدری نصر اقبال آف سکھ چین

لالہ موسی (محمد بلال احمد بٹ ) آزاد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ NA106چوہدری نصر اقبال آف سکھ چین نے اپنے بیان میںکہا ہے کہ عوام روایتی سیاستدانوں کی گرفت سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

حلقہ کی عوام نے میرے الیکشن میں حصہ لینے پر جو پذیرائی بخشی اور حوصلہ افزائی کی اس پر حلقہ کی عوام کا شکر گزار ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ 5سالہ اقتدار پر قابض رہنے والے حکمرانوں نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔

ملک و قوم کی سالمیت کے نام پر لٹیروں نے 5سال صرف اپنی جیبیں بھرنے میں لگائے ہیں ۔ عوام الناس باشعور ہیں اپنے ووٹ کی طاقت کو سمجھیں ، ووٹ قوم کی امانت ہے اسے سوچ سمجھ کر استعمال کریں تاکہ میرا اور آپکا پاکستان خوشحال کی طرف گامزن ہو۔