حلقہ NA239 سے پاکستان سنی لیگ کی حمایت یافتہ افشاں امان کامیابی سے ہمکنار ہو : مفتی مامون الرشید قادری

کراچی(جی پی آئی)پاکستان سنی لیگ کے سربراہ مفتی مامون الرشید قادری سے گزشتہ روز افشاں امان نے ملاقات کی ۔اور انہوں نے مفتی مامون الرشید قادری کو اپنی کمپین سے آ گاہ کیا۔

جسمیں انہوں نے بتایا کہ ہم عوام کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں ہم قیام امن کے لئے فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے نظام تعلیم کے لئے غریبوں کو ان کے حقوق دلوانے کے لئے غریبوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے مکمل حکمت عملی اختیار کر لی ہے۔

جیتنے کے بعد کس طرح عوام کی خدمت کرنی ہے اور آپ کے پاس آنے کا مقصد اپنی سرگرمیو ں سے آپ کو آگاہ کر نا اور دعا کروانی تھی جس پہ مفتی مامون الرشید قادری نے کہا کہ ہم توپہلے ہی آپ کی حمایت کر چکیں ہیں ۔

اب بھی پاکستان سنی لیگ مکمل طور پہ آپ کی حمایت کا اعلان کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ آپ کامیاب ہو ں گے اور عوام سے درخواست کرتی ہے کہ حلقہ NA239کہ افشاں امان کو کامیاب بنائیں۔