کلرکوں نے 14 ، دیگر سرکاری ملازمین نے 21 جون سے ہڑتال کی کال دیدی

Government Employees

Government Employees

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھائے جانے کے خلاف مختلف تنظیموں نے 14 اور 21 جون کو ہڑتال اور ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ گورنمنٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل اور آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر اسلم خان کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے سے کرپشن کو فروغ ملے گا۔

اسلم خان کے مطابق تنخواہیں نہ بڑھائے جانے سے تقریبا 25 لاکھ سرکاری ملازمین متاثرہوں گے جس کے خلاف 14 جون کو مکمل ہڑتال ہوگی اور ملک گیر احتجاج بھی کیا جائے گا۔ دوسری جانب آل پاکستان فیڈرل ایمپلائز یونین نے بھی تنخواہوں میں اضافہ نہ کیے جانے کے خلاف 21 جون کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔