آئندہ مالی سال کیلئے 35 کھرب 91 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش

Federal Budget

Federal Budget

اسلام آباد (جیوڈیسک)آ اسلام آباد ئندہ مالی سال کیلئے 35 کھرب 91 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش کردیا گیا ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، پنشن میں دس فیصداضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ توانائی کے منصوبوں کیلئے 150 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ نئے مالیاتی سال کیلئے وفاقی بجٹ میں کل سبسڈی 364 ارب روپے سے کم کر کے 240 ارب روپے کردی گئی ہے۔

جس میں بجلی کی سبسڈی کیلئے 220 ارب روپے مختص ہیں۔ انکم سپورٹ پروگرام کے لیے بھی 75 ارب روپے، غربت میں کمی کے لیے 15 ارب اور یوریا کھاد سستی دینے کے لیے 30 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ٹیکس آمدن 24 کھرب 75 ارب روپے رکھی گئی ہے جبکہ 822 ارب روپے نان ٹیکس آمدنی سے حاصل ہوں گے۔ وفاقی حکومت جاری اخراجات پر 28 کھرب 29 ارب اور ترقیاتی اخراجات پر 540 ارب روپے خرچ کرے گی۔ وفاقی وزارتوں کے اخراجات میں 40 ارب روپے کی کمی کی جائے گی۔

بھاشا ڈیم کے لیے 17 ارب روپے، نیلم جہلم ہائیڈرل پاور کے لیے 25 ارب، تربیلا ڈیم کی چوتھی بار توسیع کیلئے 13 ارب ، نندی پور پلانٹ اور چی چو کی ملیاں کے لیے 10۔10 ارب روپے رکھے جا رہے ہیں۔ پانچ لاکھ روپے تک قرضہ حسنہ دیے جائیں گے۔ وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سکیم شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

چھوٹے کاروباری قرضوں کیلئے اسکیم کی تجویز بھی ہے۔ دفاع پر 627 ، قرضوں اور سود کی ادائیگیوں پر 11 کھرب 54 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ مالی خسارہ آئندہ مالی سال بھی پیچھے نہیں چھوڑے گا۔ 16 کھرب 51 ارب روپے اس کی نذر ہو جائیں گے۔