کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے سے سزا یا ٹرائل پر کوئی فرق نہیں آئے گا: اٹارنی جنرل

Clubbhushan Yadav and Khalid Javed

Clubbhushan Yadav and Khalid Javed

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے سے سزا یا ٹرائل پرکوئی فرق نہیں آئے گا۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ عالمی عدالت نے پاکستان کو کہا کہ آپ نے کلبھوشن جادھو کو اپیل کا حق نہیں دیا، عالمی عدالت نے حکم دیا کہ کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے کیلئے آئین میں ترمیم کریں یا نیا قانون بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے سے سزا یا ٹرائل پر کوئی فرق نہیں آئے گا، اس نے بے گناہ پاکستانیوں کا قتل کیا۔

اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ اگربل نا آتا تو بھارت پاکستان کو حکم عدولی پرعالمی عدالت انصاف اور اقوام متحدہ میں لے جاتا اور بل نا لانے پر اقوام متحدہ پاکستان پر پابندیاں عائد کر سکتا تھا۔