وزیراعلی شہباز شریف کی صوبائی کابینہ کے اراکین کو مبارکباد

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) لاہور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے صوبائی کابینہ کے اراکین کو مبارک باددی ہے اور کہا ہے کہ عوام کے دکھوں کا مداوا کرنا ان کی اولین ذمہ داری ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ہدایت کی کہ وزرا ا پنے دفاتر کے دروازے عوام کے لئے ہروقت کھلے رکھیں۔

عوام کی توقعات اور امیدوں پر پورا اتریں۔ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ صوبائی وزرا اپنی تمام توانائیاں عوام کے مسائل کے حل کے لئے صرف کریں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ صوبائی وزرا عوام کی دن رات خدمت کرکے نئی مثال قائم کریں گے۔