لاہور : نہر میں ڈوبنے والوں کی تعداد بڑھنے لگی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں نہر پر نہانے کے دوران ڈوب کر مرنے والوں کی تعداد بڑھنے پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ نہر کے انتہائی حساس مقامات پرنہانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق مئی میں پنجاب میں 74 افراد نہروں میں ڈوبے جس میں سے دس کا تعلق لاہور سے تھا۔

چھ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 4 کو بچا لیا گیا۔ ان حالات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے لاہوربرانچ کنال پر گارڈز، غوطہ غور اور مانیٹرنگ ٹیمیں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو نہر پر آنے والے افراد کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کریں گی۔ ضلعی انتظامیہ نے موٹر بوٹ اور جال بھی خرید لیے ہیں۔