وزیراعلی نے خیرپور میڈیکل کالج کی منظوری دیدی

Syed Qaim Ali Shah

Syed Qaim Ali Shah

خیرپور (جیوڈیسک) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاھ نے خیرپور میں میڈیکل کالج کی منظوری دے دی ہے۔ خیرپور میڈیکل کا لج کی تعمیر پر 3 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ دفا تر اور شعبوں کی تعمیر کے لئے لقما ن کے قریب 60 ایکڑ اراضی خریدلی گئی ہے۔ اس سا ل دسمبر سے داخلے شروع کر دیئے جا ئیں گے۔

یہ بات لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کے وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ نے شاھ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور میں ایک اجلاس میں کہی۔ پروفیسر ڈاکٹر نوشاد احمد نے بتایا کہ خیرپور میڈیکل کالج میں ابتدائی پڑھائی الیمنٹری کالج خیرپور کی عمارت میں شروع ہو گی جبکہ وومین کالج خیرپور کی عمارت کا کچھ حصہ بھی میڈیکل کالج کے لئے وقف کیا گیا ہے۔