خیبر ایجنسی : نیٹوکے جنتی جہاز کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی

Khyber Agency

Khyber Agency

پشاور (جیوڈیسک) نیٹو کا جنگی جہاز پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتا ہوا خیبرایجنسی میں داخل ہوا، چند منٹ پرواز کی پھر چلا گیا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق نیٹو کا جنگی جہاز افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا، نیٹو کے جنگی طیارے نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خیبرایجنسی میں طور خم کے مضافاتی علاقے پسیدخیل میں نچلی پرواز کی۔

جنگی طیارہ چند منٹ تک فضا میں پرواز کے بعد واپس چلا گیا، 3 ماہ قبل بھی اسی علاقے میں نیٹو کے 2 جنگی طیاروں نے داخل ہو کر فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔ جنگی طیارے کی دوبارہ پرواز پر علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔