کراچی : کچھی برادری کا سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر احتجاج

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) گذشتہ کئی ماہ سے امن و تحفظ کی تلا ش میں ماری ماری پھرنے والی کراچی کی کچھی برادری نے سرکار سے مایوس ہو کر سپریم کورٹ کے باہر ڈیرے ڈال دیئے۔ لیاری سے نقل مکانی امن و امان کی خراب صورتحال اور آئے روز کے پرتشدد واقعات سے تنگ آئے شہریوں نے رخ کیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کا، ہاتھوں میں بینرز اور لبوں پر نعرے تھے انصاف کے مساویانہ حقوق کے اور تحفظ کے جسے فراہم کرنے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے ناکام ہوچکے ہیں لیاری سے آئی خواتین نے سپریم کورٹ رجسٹری کے مرکزی دروازے کا گھیراو کیا۔ اور وہاں سے آنیوالی ہر سرکاری افسر کی گاڑی روک کر اسے اپنی دکھ بھری داستان سنانے کی کوشش کی۔

لیکن افسر شاہی کو بہت سے ضروری امور نمٹانہ تھے سو ہٹو بچوں کی صداوں کے بعد سرکاری افسران چل دیئے اور احتجاج کرنے والے صرف نعرے لگا کر اپنے جذبات ابھارتے رہے۔ احتجاج کرنے والی خواتین کا کہنا تھا کہ حکومت چاہے تو محض چار دنوں میں لیاری کا امن بحال کرسکتی ہے لیکن اسے شاید بے امنی سے متاثر عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔