وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا ممتاز محقق ، نقاد اور سکالر ڈاکٹر فرمان فتح پوری کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ممتاز محقق، نقاد اور سکالر ڈاکٹر فرمان فتح پوری کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر اعلی نے کہا کہ ڈاکٹر فرمان فتح پوری نے اردو زبان کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا بلکہ وہ اردو کی شان تھے۔

مرحوم کی ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔ وزیراعلی نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اﷲ تعالی مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و تحمل سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔