وزیراعلی بننے سے پہلے ہی شہباز شریف کی بچت مہم شروع

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) لاہور نامزد وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے سے پہلے ہی بچت مہم شروع کردی۔ حلف برداری کی تقریب سادہ رکھنے کا حکم دے دیا۔ چند روز بعد شہباز شریف وزیراعلی پنجاب کا حلف اٹھانے والے ہیں۔

تقریب تو روایتی ہو گی لیکن کھانوں سے محروم۔ موسم گرم ہے اس لئے مہمانوں کو ملے گا ٹھنڈا لیموں پانی، چائے اور بسکٹ بھی پیش کئے جائیں گے۔ میاں شہباز شریف پہلے بھی کفایت شعاری مہم چلاتے رہے ہیں، اب تو انہوں نے اپنی حلف برداری تقریب سے ہی اس کی شروعات کا فیصلہ کر لیا ہے۔