میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا ، محکمہ موسمیات

Heating

Heating

لاہور(جیوڈیسک) ملک کے میدانی علاقے ایک بار پھر شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ شمالی بلوچستان، مالاکنڈ ڈویژن اور گللگت بلتستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ ایک دو مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے میدانی علاقے اگلے دو دن شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی دادو میں پڑی جہاں درجہ حرارت انچاس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لاڑکانہ نور پور تھل اور بھکر میں سینتالیس جبکہ بہاولپور، رحیم یار خان،ٹوبہ ٹیک سنگھ،ڈیرہ غازی خان،بہاولنگر اور سکھر میں درجہ حرارت چھیالیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔