پشاور : فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت چار افرد قتل

Peshawar Firing

Peshawar Firing

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت چار افرد مارے گئے ۔ پولیس کے مطابق نواحی علاقہ متھرا میں زرمینہ نامی شادی شدہ خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کیاگیا۔

لالہ کلے کے علاقہ میں عنایت علی جبکہ بڈھ بیر میں فائرنگ کے واقعہ میں عباد لرحمن نامی شخص قتل کردیا گیا۔ نواحی علاقہ متنی میں خان سڑے نامی شخص کی نعش برآمد ہوئی، جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔