سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے کیلئے بند

CNG Stations

CNG Stations

کراچی (جیوڈیسک) سندھ بھر میں آج صبح آٹھ بجے سے تمام سی این جی اسٹیشنز چوبیس گھنٹے کے لئے بند کردیے گئے۔گیس لوڈ منیجمنٹ پلان کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 24 گھنٹے کے لیے بند کر دی گئی۔

سی این جی کی بندش سے سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی ہے۔ شہریوں کو دفاتر اور روزگار پر جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔