کوئلے سے چلنے والے لاکھڑا پاور پراجیکٹ کی نجکاری کا فیصلہ

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے کوئلے سے چلنے والے لاکھڑا پاور پراجیکٹ کی نج کاری کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں سمری تیار کر کے مشترکہ مفادات کی کونسل کو بھیجی جائے گی۔

اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں سرکاری کارپوریشنز کی نج کاری کے معاملات زیر غور آئے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ کابینہ کی نج کاری کمیٹی کوئلے سے چلنے والے لاکھڑا پاور پراجیکٹ کی نجکاری کا فیصلہ کرچکی ہے لہٰذا اس کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ نج کاری کمیشن اس سلسلے میں سمری تیار کرے جو مشترکہ مفادات کی کونسل کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ کوئلے سے چلنے والا لاکھڑا پاور پلانٹ جامشورو میں واقع ہے۔

سال 2006ء میں پلانٹ کو نجی کمپنی کو لیز پر دیا گیا مگر گزشتہ سال سپریم کورٹ نے اس لیز کو غیر قانونی اور غیر شفاف قرار دے دیا تھا۔